1 ستمبر 2013 - 19:30
بحران شام کا حل صرف جنیوا ۲ کانفرنس سے ممکن: مصر

مصر کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل جنیوا 2 کانفرنس کے ذریعہ ممکن ہے۔

ابنا: المیادین کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ نبیل فہمی  نے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل جنیوا 2 کانفرنس کے ذریعہ ممکن ہے۔مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر جنیوا 2 کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے اور مصر نے شامی حکومت کے مخالفین سے اس سلسلے میں بات چیت کی ہے اورمصر جنیوا دو کانفرنس کی بنیاد پر شام کے مسئلہ کو حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ فہمی نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی  شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت پر خبردار کردیا ہے اس اجلاس میں سعودی عرب اور قطر کے وزراء خارجہ کا چہرہ اترا ہوا تھا جو شام پر امریکی حملے کی حمایت کررہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲